الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو

سرکاری افسران اور ملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024 کے پیش نظر سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن نے سرکاری افسران اور ملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ریٹرننگ افسران کی اجازت سے مشروط کر دی گئیں جبکہ ضلعی افسران ڈی آر او سے چھٹیوں کی اجازت نامے کے پابند ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ صوبائی سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹس کے افسران پہلے چیف سیکریٹری سے چھٹی منظور کروائیں گے، چھٹیوں کی حتمی منظوری ڈی آر او سے حاصل کی جائے گی،

الیکشن کمیشن کی ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ 19 ویں گریڈ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ڈی آر او سے چھٹی منظور کروائیں گے تاہم گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے افسران کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے چھٹی کی منظوری لینا ہو گی۔