میلبرن (اُمت نیوز) میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے، آسٹریلیا کے تمام کھلاڑی 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنا لیے۔
پاکستان کے خلاف دوسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز تھے، پہلے روز آخری وکٹ سٹیو سمتھ کی گری جو 26 رنز پر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، دوسرے روز مارنوس لبوشین اور ٹریوس ہیڈ نے بیٹنگ شروع کی اور کچھ دیر بعد ہی ٹریوس ہیڈ نے 204 کے مجموعی سکور پر آغا سلمان کو کیچ دے دیا۔
اس کے بعد مارنوس لبوشین 63 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مچل مارش نے 4 ، الیکس کیری نے 4، مچل سٹارک نے 9، پیٹ کمنز نے 13 اور لیتھن لائن نے 8 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ نے 2، 2 جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔