شارجہ(اُمت نیوز)متحدہ عرب امرات (یو اے ای) کے شہر شارجہ میں سال نو کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی۔
شارجہ پولیس نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اتھارٹی نے تمام اداروں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔