غزہ (اُمت نیوز) اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں امدادی کاموں میں سرگرم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کے حالات نومولود بچوں کیلئے موزوں نہیں رہے۔
یو این آر ڈبلیو اے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہماری بہادر خواتین ہیلتھ ورکرز غزہ میں تاحال محفوظ رہ جانے والے آپریشنل ہیلتھ سینٹرز اور ہماری قائم کردہ پناہ گاہوں میں زچگی کے بعد یا دورانِ زچگی نازک طبی صورتحال کا شکار حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔
Our heroic midwives continue to provide care for post-natal & high-risk pregnant women at remaining operational @UNRWA health centres + roaming medical teams in our shelters.
But conditions are not at all suitable for newborns.
These women need urgent health care & protection. https://t.co/CjyXqCveGt
— UNRWA (@UNRWA) December 26, 2023
تاہم ادارے نے واضح کیا کہ غزہ میں حالات نومولود بچوں کیلئے بالکل موزوں نہیں رہے، ان خواتین کو فوری طبی دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے۔