پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی، 6 گنوادیں

 

میلبرن(اُمت نیوز)باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے 187 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تاہم صرف 131 رنز کے اضافے پر کینگروز کی اننگز سمٹ گئی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے پہلے سیشن میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے 2-2 بیٹرز شکار کیے جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق 10 رنز بناکر پویلین لوٹے، عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ کیلئے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عبداللہ 62 جبکہ شان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 9، سلمان علی آغا 5 رنز بناسکے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 26اورعامر جمال 2رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، کل کھیل کا تیسرا روز ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، نتھین لائن نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی