راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے اپنے والد کی دوبارہ گرفتاری کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمیں انکی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا، صرف اتنا بتایا گیا کہ کسی نئے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ انہیں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا یا نہیں، میرے والد کی گرفتاری کے وقت نہ رتبے کا لحاظ کیا گیا اور نہ ہی عمر کا۔ وہ برصغیر کی سب سے بڑی جماعت کے گدی نشین ہیں۔
انھوں نے کہاکہ الیکشن لڑنا ان کا حق ہے جو ان کو دینا چاہیے۔ہمیں انکی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا،صرف اتنا بتایا گیا کہ کسی نئے مقدمے میں گرفتارکیا گیا ہے۔