لارکانہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غریبوں کیلیے 10 نکاتی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بنی تو غریبوں کے لیے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے، بر بچے کو تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی، پانچ سالہ دور میں تنخواہوں کو دگنا کرنا ترجیح ہوگی، غریبوں کو تیس لاکھ گھر بناکر دیں گے۔
گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 16ویں برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ہم بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی منارہے ہیں، پیپلزپارٹی کے جیالے دنیا کو پیغام دے رہے ہیں، 16 سال پہلے کچھ قوتوں نے بینظیربھٹو کو شہید کیا، وہ سمجھتے تھے کہ بینظیر کو شہید کرکے قوم کی آواز دبا دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب کے دوران نعرہ لگایا کہ تم کتنے بھٹو ماروں گے، ہر گھر سے بھٹو نکلے گا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم الیکشن سے ڈرنے والے نہیں، مقابلہ کرنے والے ہیں، اس بار بھی ہم ڈٹ کے مقابلہ کریں گے اور جیتیں گے، قائدین کو دفن کیا، اس وقت بھی الیکشن لڑنے کے لیے تیار تھے، الیکشن کراؤ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، پاکستان کے عوام تیر پر مہر لگا کر منہ توڑ جواب دیں گے، آج بھی کچھ لوگ کسی کے کندھے پر بیٹھ کرسیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم وہ نہیں جو ڈیل کرتے ہیں وہ نہیں جو مخالفین کے کاغذات چھینتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو بچاسکتی ہے، پیپلزپارٹی نے کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں، بینظیر بھٹو نے 30 سال جمہوریت کے لیے جدوجہد کی، ذوالفقارعلی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، ایک ڈکٹیٹر کو نکال کر جمہوریت نے اپنا انتقام لیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام تکلیف میں ہیں، وقت آگیا ہے کہ ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں، ملک میں غریبوں کا راج قائم کرنا ہوگا، صرف عوامی راج پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے، غربت اور بے روزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، ملکی مسائل کا حل قائد عوام کے منشور میں موجود ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم 3 نسلوں سے بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کررہے ہیں، پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، پیپلزپارٹی کا مقابلہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری سے ہے، موقع ملاتو عوام کے مسائل کو کم کرکے دکھائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے، تمام صوبوں کی نمائندگی کرتی ہے، ہم الیکشن کو الیکشن اور مقابلہ سمجھتے ہیں، ہم الیکشن سے ڈرنے والے نہیں، مقابلہ کرنے والے ہیں، اس بار بھی اہم ڈٹ کے مقابلہ کریں گے اور جیتیں گے، قائدین کو دفن کیا، اس وقت بھی الیکشن لڑنے کے لیے تیار تھے، الیکشن کراؤ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کےعوام تیر پر مہر لگا کر منہ توڑ جواب دیں گے، آج بھی کچھ لوگ کسی کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہید عوام نے کہا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،بلاول بھٹو پرانےسیاستدان پرانی سیاست کرتی ہیں،بلاول بھٹو یہ ماضی کی سیاسی جماعتیں،ماضی کےسیاست دان ہیں،بلاول بھٹو مستقبل آپ کا ہے،پرانی سیاست کودفن کرکےالیکشن میں جائیں گے.
بلاول بھٹو نے کہاکہ 16سال پہلےیہ سفرشروع کیاتھا، اس وقت میں 19سال کا تھا،بلاول بھٹو آپ نےمجھےپیپلزپارٹی کا چیئرمین بنایا، ہرمشکل وقت میں ہم نے جمہوریت کیلئےجدوجہد کی۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کوایک کرکےسلیکٹڈحکومت کامقابلہ کیا، جمہوریت کوبحال کرنے،دہشت گردی کےمقابلہ کیلئےمشترکہ حکومت بنائی،18ماہ ان کےساتھ حکومت کی،خارجہ سطح پرکام کرکے دکھایا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ معیشت،دہشت گردی،جمہوریت میں اتحادیوں کی دلچسپی نہیں تھی، ہم نےفیصلہ کرلیاہےکہ ہمارا اور ان کا راستہ الگ ہے، پیپلزپارٹی اپنےبل بوتے پر تیر کے نشان پر الیکشن لڑے گی۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم کبھی کسی امتحان سے پیچھے نہیں ہٹے، اس کامقابلہ کرنےکیلئےسنجیدگی کی ضرورت ہے، آپس کی لڑائی چھوڑ کوحقیقی مسائل پرتوجہ دینی ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ پرانے سیاست دان آج بھی تقسیم اورنفرت کی سیاست کررہےہیں،بلاول ایک جیل سےنکلنےکیلیےالیکشن لڑرہاہے،دوسراجیل سےبچنےکیلیے،بلاول کوئی جیل جائےیا نہیں،عوام اپنےمسائل کاحل چاہیے،
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بنی تو غریبوں کے لیے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کریں گے، بر بچے کو تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی، پانچ سالہ دور میں تنخواہوں کو دگنا کرنا ترجیح ہوگی، غریبوں کو تیس لاکھ گھر بناکر دیں گے، یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو ایک سال تک مالی امداد دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پورے ملک میں صحت کا مفت نظام متعارف کرائیں گے۔ ہر ضلع میں گرین انرجی کے نام پر پارک کھولیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کسان کارڈ بھی لائیں گے۔
اس موقع پر انہوں ںے بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس پروگرام کے لیے ذریعے ہم غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے۔