مدرسے میں باسی کھاناکھانے سے 26 بچوں کی حالت غیر

اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں ایک مدرسے میں باسی کھاناکھانے سے 26 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس کے مطابق بچوں کو رات کے وقت پمز ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچوں کو طبی امداد اور معدہ صاف (واش) کرنے کے بعد دوبارہ مدرسے بھیج دیا گیا۔پمز ہسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔