اسلام آباد(اُمت نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آج لگنے والے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دئیے گئے ہیں۔
رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کی جانب سے مقدمات ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان میں آج کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہو گی۔
بینچ کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات ڈی لسٹ کئے گئے ہیں، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آج مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔