میلبورن(اُمت نیوز) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے میلبرن ٹیسٹ میں عمدہ کیچ سے سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ بھی حیران رہ گئے۔
سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے محمد رضوان کی جانب سے الیکس کیری کے کیچ تھامنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ ’ایج اوہ بہت ہی خوبصورتی سے کیچ تھاما گیا۔
محمد رضوان نے حقیقت میں کمال کردیا، یہ ایک بہت ہی مشکل کیچ تھا مگر وکٹ کیپر نے عمدگی سے اسے اپنے گلوز میں محفوظ کیا۔