پشاور (اُمت نیوز)پشاور میں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
پنشن ختم کرکے کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم میں تبدیل کرنے کے معاملے پر ینگ ٹیچرز کا احتجاج جاری ہے جہاں ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں اساتذہ کی بڑی تعداد جمع موجود ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کل پولیس نے نہتےاساتذہ پر لاٹھی چارج کیا، ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، لہٰذا جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔