محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہاتھی کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوا ئی فائرنگ کی، فائل فوٹو
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہاتھی کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوا ئی فائرنگ کی، فائل فوٹو

بھارت، جنگلی ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت میں گھس گیا

ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں ایک جنگلی ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں  گھس گیا ، ہاتھی جیسے ہی عدالت کے احاطے میں داخل ہوا تو ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ ہاتھی نے عدالت کی ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھی کے عدالت کے احاطے میں گھسنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال دیکھ کر حکّام نے فوری طور پر محکمۂ جنگلات کو اطلاع دی۔ شکایت موصول ہوتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہاتھی کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوا ئی فائرنگ جیسے حربے استعمال کیے اور اسے وہاں سے لے گئے۔سوشل میڈیا پر ہاتھی کی عدالت میں انٹری اور توڑ پھوڑ خوب وائرل ہو رہی ہے ۔

Elephant breaks into haridwar court