کراچی: سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پرایم کیو ایم مسلم لیگ( ن )سے بات کرنے پر تیار ہوگئی
ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی سے این اے کی 5 اورصوبائی 10 نشستوں پر ایم کیوایم مسلم لیگ (ن) سے بات کرنے پر تیار ہے۔
ایم کیوایم این اے 243 کیماڑی، این اے 229، 230 اور231 ملیر کی سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات چیت کیلیے تیار ہے۔ ایم کیوایم این اے 239 ضلع جنوبی پر بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی تیار ہے۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ پانچوں قومی اسمبلی کی نشستوں میں آنے والی 10 صوبائی نشستوں پربھی ایم کیوایم بات چیت کیلیے تیار ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم ان نشستوں کے علاوہ کراچی کی کسی نشست پر بات چیت کیلیے تیار نہیں۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور پیر پگارا سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
شہباز شریف جمعہ کو ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے لیے جائیں گے، وہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا اور جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں کے دوران سیاسی صورتحال، انتخابات کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت مختلف امور پر گفتگو ہو گی۔