مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ میں بارشں کے بعد موسم خوشگوار

زائرین نے بارش کے دوران مسجدالحرم میں طواف کیا، شاہرائیں زیر آب

               
December 28, 2023 · بام دنیا

مکہ مکرمہ:  مکہ مکرمہ میں بارشں کےبعد موسم خوشگوارہوگیا، زائرین نے بارش کے دوران مسجدالحرم میں طواف کیا۔سعودی عرب میں گزشتہ دودنوں سے مکہ مدینہ اور دیگر شہروں میں موسلاددھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،جس اہم شاہرائیں زیر آ ب آگئیں۔مکہ میں بارشوں کے باجود زائرین نے عبادت اور دعاؤں کاسلسلہ جاری رکھا۔مدینہ منورہ میں بھی ابررحمت برسا،محکمہ موسمیات نے 48 گھنٹوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔