معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

کوئٹہ:  پولیس نے معروف فیشن ڈیزائنر اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو 12 دسمبر کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا خدیجہ شاہ کو 6 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔