کراچی : پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم کے این اے 235سےکاغذات نامزدگی منظور،میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے فیصل ندیم نےکہاکہ اسکروٹنی کے مرحلے کے بعدانتخابی مہم میں تیزی لائیں گے،سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے مختلف جماعتوں سے بات چیت جاری ہے جو جماعتیں سندھ کی تباہی کی زمہ دار ہیں ان سےانتخابی اتحاد مشکل ہے، عوام نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں ،مرکزی مسلم لیگ ملک بھر سے الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔
انکامزید کہناتھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پورے ملک سے امیدوار میدان میں اتار چکی ہے،عوام روایتی سیاست اور روایتی سیاستدانوں سے ناامیدہوچکے ہیں ، عوام محب وطن اور دیانت دار قیادت کودیکھنا چاہتے ہیں ، مرکزی مسلم لیگ ہماری سیاست خدمت انسانیت کا منشور لے کرسیاست کے میدان میں آئی ہے،پورے پاکستان میں مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار موجود ہیں۔