فائل فوٹو
فائل فوٹو

زمین کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ اور چچا کو قتل کردیا

چنیوٹ : نواحی علاقے کوٹ قاضیاں میں تھانہ صدر کی حدود میں زمین کے تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے باپ اور سگے چاچا کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہوئے ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں ااور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، جہاں مرنے والوں کی شناخت صدام اور شہادت کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع پر رونما ہوا، جس میں بیٹے نے اپنے باپ کو چاچا کو گھر میں فائرنگ کرتے ہوئے قتل کیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم موقع سے فرارہوگیا، تھانہ صدر پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔