تمام نادرا رجسٹریشن سینٹر پر ہر جمعے کو بطور ’یوم خواتین‘ منایا جارہا ہے، فائل فوٹو
تمام نادرا رجسٹریشن سینٹر پر ہر جمعے کو بطور ’یوم خواتین‘ منایا جارہا ہے، فائل فوٹو

نادرا میں ہر جمعہ ’یوم خواتین‘ ہوگا

اسلام آباد: نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی) کی جانب سے پاکستانی خواتین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

نادرا نے خواتین کو پیغام دیا ہے کہ پاکستا بھر میں تمام نادرا رجسٹریشن سینٹر پر ہر جمعے کو بطور ’یوم خواتین‘ منایا جارہا ہے۔

قومی رجسٹریشن کی خواہشمند خواتین کے اس تمام عمل میں نادرا کے عملے کا ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا۔

آفیشل ایکس ہینڈل پر نادرا کی پوسٹ میں خواتین سے کہا گیا ہے کہ اپنے قریبی ترین رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کریں اور ترجیحی بنیادوں پر اپنا اندراج کروائیں۔

نادرا نے اس اقدام کو تمام پاکستانی خواتین کے نام کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا ہے کہ ، ’آپ ہمارا فخر ہیں‘۔

دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا جو صنفی مساوات ، تولیدی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل کی جانب توجہ دلاتا ہے۔