کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) وار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام انتخابات 2024 مل کر لڑنے پر اتفاق کرلیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کھنڈر کا نقشہ پیش کر رہا ہے فنکشنل لیگ کے ساتھ اس پر بات چیت ہوئی ہے، سندھ میں لوٹ مار کا بازار ہے، اس پر بھی بات چیت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں الیکشن لڑنے پر ویلکم کرتے ہیں، 15سال سےاہل سندھ کومحرومیاں ہی ملی ہیں، البتہ سندھ میں ن لیگ کے دور میں ڈاکو راج کو بھی رگڑا لگا تھا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے، ن لیگ کا مل کرالیکشن لڑنے پراتفاق ہوا ہے جب کہ ایم کیوایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چل رہی ہے، راستہ نکل آئے گا۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ فنکشنل صدرالدین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہر ڈپارٹمنٹ میں چور بازاری ہے، صوبے میں جو سسٹم چل رہا ہے 8 فروری کو اسے ختم کردیں گے۔