کراچی: سندھ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تعینات زکوٰۃ، عشر کمیٹیوں کے چیئرمینمعطل کردیے۔
محکمہ اوقاف کی جانب سے زکوۃ، عشر کمیٹیوں کے چیئرمینز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین دفاتر، سرکاری گاڑیاں اور دیگر سہولیات استعمال نہیں کریں گے جب کہ اب ضلعی زکوۃ چیئرمینز کی جگہ ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ محکمے کے ملازمین کی تنخواہیں بھی ضلعی زکوۃ افسران کے ساتھ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر جاری کریں گے۔
واضع رہے نگراں حکومت سندھ نے گزشتہ ماہ صوبے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔