امریکا، شاپنگ مال میں 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا
ایسٹرو میں قائم کوکونٹ پوائنٹ مال میں ایک 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا جسے دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے۔
December 29, 2023 · بام دنیا
شاپنگ مال کی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس سمیت فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کو اطلاع دی، فائل فوٹو
فلوریڈا : امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ایک شاپنگ مال میں 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا ۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے علاقے ایسٹرو میں قائم کوکونٹ پوائنٹ مال میں ایک 12 فٹ لمبا مگرمچھ گھس گیا جسے دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاپنگ مال میں 12 فٹ لمبے مگرمچھ کو دیکھ کرشاپنگ مال کی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس سمیت فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔
اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے کے اہلکار مگر مچھ کو شاپنگ مال سے نکال کر لے گئے۔