فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہبازشریف کےاین اے 242سے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے این اے 242سے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ملک بھر میں کاغذات نامزدگی  کی جانچ پڑتال کا عمل  جاری ہے،این اے 242سے امیدوار پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی پراعتراض کردیا، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض امیدوار پیپلزپارٹی مسعود مندوخیل نے کیا۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار نےاعتراض میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہبازشریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے تنخواہ اور مراعات لینے کا ذکر نہیں کیا،حلف نامے میں بیرون ملک جائیداد اور بیوی بچوں کو قرض دینے کا منی ٹریل نہیں دیا، وزیراعظم کے عہدے کے دوران 5کمپنیوں سے لاتعلق رہے یا نہیں ، کوئی ذکر نہیں کیا۔

آراو نے اعتراضات کے بعد شہبازشریف کےاین اے 242سے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔