اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرہ بلوچ نے بھارت کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کا کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے۔
گزشتہ روز بھارت کی حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کی گئی ہےتاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کا کوئی دوطرفہ معاہدہ موجود نہیں ہے۔