مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کا ولیمہ،نگراں وزیراعظم کی شرکت

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم ملکی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی شرکت کی، محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، لیاقت بلوچ، اکرم درانی، مولانا عبدالواسع بھی تقریب میں شریک تھے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے۔تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے شرکت کی۔

آفتاب احمد شیرپاؤ، قاری حنیف جالندری، سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی ولیمے کی تقریب کا حصہ بنے۔

سلیم مانڈوی والا، حافظ حمداللہ، کامران مرتضیٰ سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماء بھی مولانا اسجد کے ولمیہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔