لاڑکانہ(اُمت نیوز)لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو کا مجسمہ ایس ایس پی چوک پر لگا دیا گیا،
چوک کا نام تبدیل کرکے اسٹیچو آف ڈیموکریسی چوک رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہید جمہوریت اور سابق وزیراعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو کی 16 ویں برسی تقریب کے مناسبت سے لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شہر کے ایس ایس پی چوک پر شہید بینظیر بھٹو کا مجسمہ لگایا گیا، مجسمے کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل احمد سومرو نے کیا،
جہاں پر شہید بینظیر بھٹو کا مجسمہ لگا کر ایس ایس پی چوک کا نام تبدیل کرکے اسٹیچو آف ڈیموکریسی چوک نیا نام رکھا گیا، شہید بینظیر بھٹو کے مجسمے کو سندھ کے مشہور مجسمہ ساز فقیرو سولنکی نے بنایا ہے ،شہید بینظیر بھٹو کا مجسمہ دیکھنے کے لیے شہر کے اسٹیچو آف ڈیموکریسی چوک پر لوگوں کی ہجوم کے باعث رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔