نادرا نے شناختی کارڈ میں موجودہ پتہ کی تبدیلی آسان بنادی

اسلام آباد(اُمت نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی پررہائشی پتہ تبدیل کروانے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ایسے افراد جو اپنی رہائش تبدیل کرچکے ہیں یا اب دوسرے شہروں میں سکونت پزیر ہیں ان کے لیے نادرا کی جانب سے موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔

نادرا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پتہ تبدیل کروانے کے لیے ضروری دستاویزات مثلاً کرایہ نامہ، اسی پتہ پر اپنے یا خاندان کے کسی فرد کے نام پر یوٹیلٹی بل، یا اسی پتہ پر خاندان کے کسی فرد کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موجودہ پتہ درست کرائیں۔

صارفین کی سہولت کے لیے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سنٹر تشریف لائیں ، لوکیشن کی رہنمائی کے لیے نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے مدد لی جاسکتی ہے۔