کھٹمندو(اُمت نیوز)نیپال کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچائے کو کھٹمندو کی عدالت نے لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔
نیپال کی میڈیا رپورٹ کے مطابق کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے جمعہ کو محفوظ فیصلہ سنایا،عدالتی فیصلے میں نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا ، جبکہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ واقعہ کے وقت متاثرہ لڑکی نابالغ نہیں تھی۔
نیپال کی میڈیا رپورٹ کے مطابق سندیپ لامیچانے کو سزا آئندہ سماعت پر سنائے جائے گی۔
واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔