اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے استعفیٰ دےدیا،عارف حسن نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا۔
عارف حسن کاکہنا ہے کہ بہت سوچ و بچار کے بعد استعفیٰ کا فیصلہ کیا، صحت اب اس عہدے پر برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دے رہی ، ان کاکہناتھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت کرنا اعزاز سے کم نہیں
یاد رہے کہ عارف حسن 2004 میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے تھے، ان کی صدارت کے دور میں پاکستان اولمپکس ،ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز میں کوئی بڑی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا،عارف حسن کے دور صدارت میں ملک میں کئی کھیلوں کی متوازی تنظیمیں بنیں۔