کراچی (اُمت نیوز)کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس نے نئے سال کی آمد پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے بریتھ لائزر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گاڑیوں میں شراب اور منشیات لے جانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔