غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، خان یونس میں بمباری سے مزید6 فلسطینی شہید ہو گئے، صہیونی افواج نے 24 گھنٹوں میں 165 فلسطینیوں کو شہید کیا، جس کے بعد شہدا کی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔ اسرائیلی بمباری سے ایک یرغمالی فوجی بھی مارا گیا۔
حماس نے اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک کیا اور متعدد ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔اسرائیلی فوج نے میجر سمیت دو فوجی مارے جانے کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج بھی جاری ہے۔فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیل مخالف نعرے لگائے گئے۔
اسپین میں وزارت خارجہ کی عمارت پر سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا اورغزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔