27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، فائل فوٹو
27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، فائل فوٹو

نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے ، منظور وسان

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور  وسان کے این اے202 خیرپور سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے اور کہاہے کہ نوازشریف کا جس پر ہاتھ ہوا، اسے بھی وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن کی خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی ہوں، عام انتخابات ملتوی ہوئے تو لمبے عرصے کے لیے ہونگے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا نوازشریف پرجس کا بھی ہاتھ ہو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔

واضح رہے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری دی گئی ہے جس کیلئےکاغذات نامزدگیوں کے مرحلے کے بعد الیکشن ٹریبونل کا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو 3 جنوری تک جاری رہے گا۔