ڈیرہ اسماعیل خان(اُمت نیوز)تھانہ یارک کی حدود میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، تاہم ترجمان جے یو آئی جلیل جان کے مطابق حملے میں مولانا فضل الرحمان اور ان کے محافظ محفوظ رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یارک کی حدود میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔
ترجمان جے یو آئی جلیل جان کا کہنا تھا کہ حملہ تھانہ یارک کی حدود میں کیا گیا، تاہم حملے میں مولانافضل الرحمان اور ان کے محافظ محفوظ رہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا گیا، تاہم حملہ آور مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔