استنبول (اُمت نیوز)ترکیہ کے شہر استنبول کے گلاٹا برج پر غزہ کی حمایت میں مارچ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی حمایت میں احتجاجی مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔دوسری جانب فلسطین کے شہر رام اللّٰہ میں غزہ میں شہید فلسطینیوں کی یاد میں احتجاج کیا گیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے غزہ کے ہزاروں شہداء کے ناموں سے بھرا ایک طویل بینر اٹھا رکھا تھا۔
واضح رہے کہ سال 2023ء کے آخری روز بھی اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 150 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔
خان یونس میں رہائشی عمارت پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد شہید ہوئے، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے بڑھ گئی۔