انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے ان کی ضمانت خارج ہونے پر تحویل میں لے لیاگیا، فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے ان کی ضمانت خارج ہونے پر تحویل میں لے لیاگیا، فائل فوٹو

شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کے کاغذات نامزدگی کیوں مسترد ہوئے؟

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  کے  این اے 56اور ان کے بھتیجے  راشد شفیق کے  این اے57 سےکاغذات نامزدگی کیوں مسترد ہوئے ؟اس  کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں ۔

ریٹرننگ افسر نظارت علی نے شیخ رشید کو ان کے کاغذات پر اعتراضات کی کاپیاں فراہم کر دیں جس کے مطابق شیخ رشید احمد نے اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت سرمایہ کاری سے مطابقت نہیں رکھتی۔

شیخ رشید نے کاغذات میں سال 2021 سے 2023 کی آمدن کا ذکر نہیں کیا۔ محکمہ جنگلات مری کے ریسٹ ہاؤس کا بل بھی ادا نہیں کیا، ادائیگی کے بغیر 4 سے 9 ستمبر 2022 تک ریسٹ ہاؤس میں قیام کیا، ان کے ذمے 3 لاکھ 22 ہزار روپے  کےسرکاری بل واجب الادا ہے۔

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے موضع سیال میں زمین خریدی لیکن اسے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔

دوسری جانب ریٹرننگ افسر کے مطابق شیخ راشد شفیق نے اپنی اہلیہ کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کروائے، شیخ راشد شفیق اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہے۔