شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے، فائل فوٹو
شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے، فائل فوٹو

فیض آباد دھرنا کیس، انکوائری کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن نے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا ۔انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔

کمیشن نے شہباز شریف کو 3 جنوری کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کیا ہے۔شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2023ء میں وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔