اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لئے مقرر کرلیا گیا ہے، ممبر الیکشن کمیشن نثاردرانی کیس کی سماعت کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 3 جنوری کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے، جب کہ دیگر ممبران میں شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور اکرام اللہ شامل ہیں۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز ہوگا جبکہ فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کررکھی ہے۔