فائل فوٹو
فائل فوٹو

9 مئی واقعات، مراد سعید، حماد اظہر اورعلی امین گنڈاپور سمیت 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنےکا حکم

گوجرانوالہ:  انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مراد سعید، حماد اظہر اور علی امین گنڈاپور، عمر ایوب سمیت 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنےکا حکم دے دیا۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے جن 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے اورانہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا  ان میں مرادسعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈاپوراور زرتاج گل بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی، احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے مقدمےمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری بھی ملزم نامزد ہیں تاہم پانچوں شخصیات زیر حراست ہیں۔