فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست 3 جنوری کو سماعت کیلیے مقرر کرلی گئی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہ میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقررکرلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 جنوری کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت حلالی بینچ میں شامل ہیں۔