سزا کے فیصلے کے خلاف محمد یونس ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، فائل فوٹو
سزا کے فیصلے کے خلاف محمد یونس ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، فائل فوٹو

نوبل انعام کام نہ آیا، بنگلادیشی ماہر معیشت کو 6 ماہ قید

ڈھاکہ: نوبل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہر معیشت پروفیسر محمد یونس کو6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد یونس کو لیبر لاء کی خلاف ورزی کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی لیبر کورٹ نے مجرم قرار دیتے ہوئے محمد یونس کو 6 ماہ کی سزا سنائی، اس کے ساتھ ہی ان کے تین ساتھیوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔

دوسری جانب محمد یونس کے حامیوں نے سزا کو سیاسی محرک قرار دیا ہے، جبکہ سزا کے فیصلے کے خلاف محمد یونس نے درخواست ضمانت دائرکی جو منظورکرلی گئی۔سزا کے فیصلے کے خلاف محمد یونس ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔