سیلانی ویلفیئر نے دوسری امدادی کھیپ غزہ روانہ کردی

کراچی: سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے غزہ کے متاثرہ افراد اور خاندانوں میں ضروری امدادی سامان کی دوسری کھیپ استنبول سے فلسطین روانہ کردی گئی۔امدادی سامان سے بھرا ہوا کنٹینر پہلے مرحلے میں مرسن کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے جہاں سے وہ بذریعہ بحری جہاز مصر پہنچایا جائے گا اور وہاں سے خشکی کے راستےغزہ تک پہنچے گا۔اس دوسرے مرحلے میں چالیس فٹ طویل کنٹینر میں دو ہزار امدادی سامان سے بھرے پیکٹس روانہ کیے گئے ہیں۔ ان امدادی ڈبوں میں تیار شدہ خوراک بھیجی گئی ہے ۔

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین حضرت مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان اور ترکیہ کے فلاحی ادارے ’’افاد‘‘ کے رضاکاروں کے جذبہ خیر سگالی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔