لاہور ہائی کورٹ نے خرم لطیف کھوسہ کی رہائی کاحکم دیدیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے میاں اسلم اقبال کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کوہراساں کیے جانے کیخلاف درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔دریں اثناء ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما خرم لطیف کھوسہ کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی رہائی اور خلاف ایف آئی آرخارج کرنے کا حکم دےدیا ، جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔

علاوہ ازیں جسٹس علی باقر نجفی نے عمر ڈار کے مبینہ اغواء کیخلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو عمر ڈار کو بازیاب کروا کر جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا ہے۔مزید برآں لاہور ہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا اور الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب کیلئے مہلت دے دی .علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ سمیت تین خواتین کی درخواستوں پر تحریری عبوری جاری کیا ۔ درخواست پر مزید سماعت آ ج ہوگی۔