کراچی: ایکسائزپولیس نےجعلی شراب کی 2 فیکٹریاں پکڑنے کا دعوی 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 مقدمات درج کر لئے ہیں۔سیکرٹری ایکسائز نے بتایا کہ غیرملکی برانڈ کی جعلی شراب مہنگے داموں فروخت کیلئےتیارسیکڑوں بوتلیں برآمد ہوئیں، ملزمان ہزاروں روپےکی جعلی شراب کی بوتلیں پوش علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ایکسائزحکام کے مطابق جعلی شراب کی مختلف اقسام سولہ ہزار سے تیس ہزار روپے فی بوتل فروخت کی جارہی تھی۔
سیکریٹری ایکسائزکا کہنا تھا کہ پہلی کارروائی کورنگی کے پی این ٹی سوسائٹی میں کی گئی اورایک ملزم کو گرفتارکرکے غیرملکی برانڈ کی تیار70بوتلیں،6 گیلن جعلی شراب اور30 لیٹرالکوحل برآمد کیا گیا،جعلی شراب فروخت کیلئے 340 مہنگے برانڈ کی خالی بوتلیں،پیکنگ میٹرل بھی برآمد ہوا جبکہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پردوسری کارروائی ڈیفنس فیز6 میں کی گئی،جہاں گاڑی سے جعلی غیرملکی شراب کی 57 بوتلیں برآمد ہوئیں۔