طلباء اب اپنی فیملی کو برطانیہ نہیں لے جاسکیں گے

برطانیہ (اُمت نیوز)برطانوی وزارت داخلہ نے غیر ملکی طلباء کو اپنی فیملیاں برطانیہ میں لانے سے روک دیا ہے۔

وزٹ ویزا قوانین میں ترمیم کے بعد یکم جنوری 2024 سے برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں
جن کا مطلب یہ ہے کہ بین الاقوامی طلباء اب اپنے انحصاری پارٹنر یا بچوں کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے
جب تک کہ وہ پی ایچ ڈی یا پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام میں اندراج نہ کر لیں۔

برطانوی وزارت داخلہ کیا جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ہم ہجرت میں فیصلہ کن کمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں
آج سے نئے بیرون ملک مقیم طلباء اپنے خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔‘

برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ ’پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا حکومت کی طرف سے فنڈڈ اسکالرشپس کے طلباء اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے‘۔