ٹوکیو: جاپان کی ائیرلائن کے طیارے میں رن وے پر لینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔لینڈنگ کے بعد طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔ کوسٹ گارڈ کے طیارے میں عملے کے 5 ارکان ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ائیرلائن کا طیارہ ٹوکیو ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا کہ رن وے پراترتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ میں لپٹے طیارے سے تمام 379 مسافروں اور عملے کو نکال لیا گیا۔
ائیرپورٹ پر لگائے گئے کیمروں میں طیارے کے رن وے پر اترنے کے ساتھ ہی آگ لگنے کے مناظر ریکارڈ ہوگئے۔ طیارے میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کریش لینڈنگ کرنا والا طیارہ لینڈنگ کے ساتھ ہی مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ حکام نے فوری طورپر آگ بجھانے اور مسافروں کو جلتے ہوئے طیارے سے نکال لیا گیا۔
جاپانی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔