جو لوگ جیتے ہیں ان کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیا، فائل فوٹو
جو لوگ جیتے ہیں ان کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیا، فائل فوٹو

کاغذات نامزدگی مسترد، شیخ رشید کی اپیل سماعت کیلیے منظور

راولپنڈی کے الیکشن ٹربیونل نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی، پاکستان تحریک انصاف کے 8 امیدواروں کی اپیلوں پر آر او سمیت شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیے گئے جبکہ سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔

الیکشن ٹربیونل نے این اے 56 اور57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کیں۔

الیکشن ٹریبونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کو 4 جنوری تک ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

تحریک انصاف کے این اے 55 اورپی پی 15 کے تین امیدوارخلیق کیانی،ایرج شاہنواز راجہ اور انعم زاہد نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں جبکہ الیکشن ٹربیونل نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔

این اے 89 میانوالی سے پی ٹی آئی امیدوارعمیر نیازی نے اپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کیا۔ عدالت نے ریٹرننگ آفسر اوراعتراض کندہ کوطلب کرلیا۔