پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک خود کش بمباری سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 جنوری 2024 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
🚨#ISPR
On 2nd January 2024, security forces conducted an Intelligence Based Operation (IBO) in North Waziristan District, on reported presence of terrorists.#PakistanArmy #Pakistan #FCDuring the conduct of operation, intense fire exchange took place between own troops and… pic.twitter.com/t3FejP10eJ
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) January 2, 2024
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں روک لیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔