کراچی : گلزارہجری میں فرنیچر مارکیٹ کی دکانوں میں آتشزدگی

فائربریگیڈ نے ایک گھنٹے میں قابو پالیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حکام

               
January 3, 2024 · شہر گزشت

 

کراچی : گلزارہجری کے قریب بسم اللہ اپارٹمنٹس فرنیچرمارکیٹ کی دکانوں میں آتشزدگی پرایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا،فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ متاثرہ عمارت میں نیچے دکانیں جبکہ بالائی منزلوں پررہائشی اپارٹمنٹس ہیں،ابتدائی اطلاع فائر بریگیڈ حکام نے 4 باوزرروانہ کئے تھے،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔