کوئٹہ: نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حکومت بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے رقم ایک لاکھ روپے کم کر دی گئی ہے اور تمام حجاج کرام کی سہولت کیلئے ایک موبائل سیم اور موبائل ایپ لانچ کیا گیا ہے جس سے عازمین حج کو کافی فائدہ پہنچ جائیگا۔یہ بات وفاقی وزیر مذہبی انور و بین المذاھب ہم آہنگی انیق احمد نے مقامی ہوٹل میں بین المذاھب ہم آہنگی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی بڑی اشد ضرورت ہے،برداشت اور احترام کا رویہ اسلام کی تعلیمات کا لازمی جزو ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، بحیثیت قوم بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، قیام امن کیلئے مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اشد ضرورت ہے.
نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ ، علما و مشائخ سے ملاقات اور سمینار کا مقصد یہی ہے کہ اس مذہبی ہم آہنگی اور اخترام کو مزید مضبوط اور مربوط بنانا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ باہمی بھائی چارے اور محبت کے ساتھ ملک کی ترقی میں یکجا ہو کر کردار ادا کرنا ہے۔ اس ملاقات میں چیئرمین حریت ہلال کمیٹی عبد الخبیر آزاد ۔ مولانا انوار الحق حقانی ۔ مفتی روزی خان ۔ ڈاکٹر عطا الرحمن ۔سردار جسبیر سنگھ۔۔انند کمار۔ بی آر ایس پی کے سربراہ نادر گل بڑیچ و دیگر موجود تھے۔