افغان عبوری حکومت کے وزراء اور سینئر حکام کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاک افغان جوائنٹ کوآرڈنیشن کونسل کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس میں شرکت کیلئے افغان طالبان حکومت کا سینئر وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کےمطابق وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹیلی جنس حکام شامل ہیں، وفد پاکستانی حکام سے دو طرفہ مذاکرات کرے گا۔

وفد کی قیادت سینئر طالبان رہنما اور گورنر قندھار ملا شیرین اخوند کررہے ہیں۔