اڈیالہ جیل میں قیدی زیادتی کے بعد قتل

راولپنڈی(اُمت نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل قیدیوں اورحوالاتیوں کے لیے غیرمحفوظ ہوگئی ہے، اڈیالہ جیل میں بااثر قیدیوں نے ساتھی قیدی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول سبیل کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول قیدی کو وقاص، آصف نکاش اور بلال نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔

جیل انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ صدر بیرونی میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جیل انتظامیہ نے بتایا کہ مقتول قیدی بے ہوش پڑا تھا، ہسپتال منتقل کرنے پر موت کی تصدیق ہوئی۔